آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی،رافیل طیارے پاک فضائیہ کے سامنے بے اثر ثابت ہوئے، ایئر چیف

Date:

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے حالیہ معرکۂ حق میں دشمن کو واضح شکست دے کر ثابت کیا کہ قوم کی فضائی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی اور آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے سائبر وارفیئر میں بھی برتری دکھائی، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں مؤثر ثابت ہوئے، اور دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی دشمن کے ریڈار سسٹم کو نشانہ بناکر برتری حاصل کی گئی، دشمن کی ہر حرکت کو لمحوں میں مانیٹر کیا گیا اور فوری ردِعمل نے اسے پسپائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

قبل ازیں رسالپور میں پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ ہوئی، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات: عظمیٰ خان نے صحت بہتر قرار دے دی، قیدِ تنہائی پر تشویش

پریڈ میں 151 جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ، 108 ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس سمیت نیویگیشن الفا، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز، 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔ تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور سعودی رائل ایئر فورس کے 98 ای سی کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایکس میں تکنیکی خلل، لاکھوں صارفین سروس سے محروم

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) – ایلون مسک...

ٹرمپ کا اعلان: گرین لینڈ منصوبے کی حمایت نہ کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) – امریکی صدر ڈونلڈ...

مذاکرات کا سازگار ماحول موجود نہیں، اصولوں پر بات کرنے والے ہم سے رابطہ کریں: سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – پاکستان تحریک...

پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں، روسی صدر پیوٹن کا بیان

پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر...