اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات: عظمیٰ خان نے صحت بہتر قرار دے دی، قیدِ تنہائی پر تشویش

Date:

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے  ان کے بیان کے بعد افغانستان و بھارت کے میڈیا کا پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عظمیٰ خان کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دی تاہم علیمہ خان، نورین نیازی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ پارٹی کے کسی سینئر رہنما کو بھی بانی چیئرمین سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔

چار ہفتے بعد ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ خان نے بتایا کہ عمران خان الحمدللہ صحت مند ہیں مگر سخت غصے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اُن کی کسی سے بھی کمیونیکیشن نہیں ہو رہی۔ اسی طرح بشریٰ بی بی بھی قید تنہائی میں ہیں۔

عظمیٰ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مکمل سپورٹ کا پیغام پہنچایا ہے۔ انہوں نے این ڈی یو تقریب میں پی ٹی آئی لیڈروں کی شرکت پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ اڈیالہ جیل روانہ ہوئے تھے، تاہم سہیل آفریدی جیل نہ پہنچ سکے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ رہی اور ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی رہی۔

دوسری جانب شام کے وقت صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، ٹائر جلا کر موٹر وے ٹریفک معطل کردی، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں عظمیٰ خان کی جیل ملاقات کے بعد پارٹی نے احتجاج ختم کردیا اور ٹریفک بحال ہوگئی۔

آج اس سے قبل علیمہ خان نے فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اُن کی فیملی سے ملاقات نہ کروانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی سے ملنا ہمارا آئینی حق ہے، جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم انتظار کرتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل کی تقریبات انگلینڈ میں، اسٹار کرکٹرز کی شرکت متوقع

پاکستان سپر لیگ  کے حوالے سے انگلینڈ میں مختلف...

اسلام آباد: نمل یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا، 3 طلباء زخمی

اسلام آباد کے ایچ نائن میں واقع نمل یونیورسٹی...

یورپی یونین نے یوکرین پر 187 ارب یورو سے زائد خرچ کیے، خارجہ امور یورپی یونین

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی...