بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی سرکاری گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پیش آیا جہاں مسلح حملہ آوروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری/ڈرائیور موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے جبکہ حملے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔


