ماہرینِ فلکیات کا مریخ پر پہلی مرتبہ بجلی کڑکنے کے مناظر ریکارڈ کیے جانے کا دعویٰ

Date:

ماہرینِ فلکیات نے مریخ پر پہلی مرتبہ بجلی کڑکنے کے مناظر ریکارڈ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا کا پرزرویرنس روور، جو 2021 میں مریخ کی سطح پر اترا تھا، گزشتہ چار برس سے جیزیرو کریٹر کے علاقے میں ممکنہ حیاتیاتی شواہد کی تلاش اور ماحول کے تجزیے میں مصروف ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر بجلی کڑکنے کے آثار روور میں نصب سپر کیم کے ذریعے حاصل کی گئی آڈیو اور الیکٹرومیگنیٹک ریکارڈنگز میں سامنے آئے۔ یہ ڈیٹا اس امکان کو تقویت دیتا ہے کہ مریخی فضاء میں بجلی کا اخراج، گرد آلود آندھیوں اور مٹی کے طوفانوں کے دوران عام طور پر ہوتا ہے۔

فرانس کی تحقیقی ٹیم نے ناسا کے روور سے حاصل کردہ 28 گھنٹوں پر مشتمل مائیکروفون ریکارڈنگز کا تفصیلی جائزہ لیا، جو دو مریخی سالوں یعنی تقریباً 1374 زمینی دن میں جمع کی گئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق مزید تحقیق کے لیے مستقبل میں مریخ پر زیادہ حساس کیمرے اور فضائی اخراج کی پیمائش کرنے والے جدید آلات بھیجے جانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی شہر منی ایپولس میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی  کے اہل...

ایران میں گرفتار مظاہرین میں سے کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی...

ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...