امن وامان کو برقرار رکھنا اور میرٹ یقینی بنانا نگران حکومت کی ترجیحات میں ہے۔،نگران وزیر اعلیٰ جی بی

Date:

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ داخلہ کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنا اور میرٹ یقینی بنانا نگران حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ گلگت بلتستان کو مثالی اور پرامن بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے۔

گلگت بلتستان میں بجلی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مساوی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی سمیت فوری اقدامات کے ذریعے عوام کوریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے جلد پاور سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ مختصر مدت میں تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم پاکستان سے گلگت بلتستان کیلئے منظور شدہ 100 میگاواٹ سولر منصوبے میں تیزی لانے کی بھی خصوصی سفارش کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کئے جاسکیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے آرمز لائسنس آن لائن کرنے کے حوالے سے صوبائی سیکریٹری داخلہ کے اقدام کو سراہا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت حفاظتی اقدامات اور قدرتی آفات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر توجہ دی جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نیٹکو میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے کیسز پر سخت کارروائی،تمام معاملات اینٹی کرپشن کے حوالے

گلگت،: منیجنگ ڈائریکٹر، نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) عثمان...

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ؛ اے سی سمیت چار افراد شہید

آج بنوں میں ایک افسوسناک واقعے میں میران شاہ...