ایک شخص کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Date:

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد ملک کے اندر موجود قومی سلامتی کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہے، تاہم فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے یا عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور چیف آف ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے آغاز پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ہیڈکوارٹر کے قیام کی طویل عرصے سے ضرورت تھی جو اب جنگی معاملات کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کرے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک مخصوص فرد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص اپنی ذات اور خواہشات کا قیدی بن چکا ہے اور اس کی سوچ ’’میں نہیں تو کچھ نہیں‘‘ کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اب ختم ہو چکی ہے اور اس شخص کا بیانیہ ریاستِ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے واضح خطرہ بن چکا ہے۔

ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی اہم پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، نہ ہی پاک فوج کسی سیاسی، لسانی یا مذہبی وابستگی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ’’ہم کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لے کر نہیں چلتے‘‘، انہوں نے کہا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ گورنر راج نافذ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کا اختیار ہے، فوج کا نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج اور عوام کے اتحاد کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی منفی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی اہم پریس کانفرنس

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی...

صدرِ مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور ایئر چیف کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی جانب...