پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

Date:

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے لیے تین اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ معاہدے ملک میں ٹرانسپورٹ اور پانی کے وسائل کی بہتری کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے پراجیکٹ ریڈی نیس فنانسنگ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے پراجیکٹ ریڈی نیس فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے اضافی فنانسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

معاہدوں پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے اہم منصوبوں میں معاونت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان میں پائیدار ترقی کا باعث بنیں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے حکومت پاکستان کے ترقیاتی عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ADB پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...

ذمہ داری دی جائے توہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا...