ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی اہم پریس کانفرنس

Date:

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فرد کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص اپنی خواہشات کا غلام بن چکا ہے اور اس کے نزدیک ریاست پاکستان سے بڑھ کر اس کی ذاتی انا اور مفادات ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چیف آف ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے افتتاح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں چیف آف ڈیفنس کا ادارہ کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے ہیڈکوارٹر کا قیام نہایت اہم قدم ہے جو جنگی معاملات میں مکمل ہم آہنگی اور رہنمائی فراہم کرے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنگ کے موجودہ دور میں ملٹی ڈومین آپریشنز کی اہمیت بڑھ چکی ہے جہاں لڑائی صرف زمین، سمندر اور فضا تک محدود نہیں بلکہ خلا تک پھیل چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید جنگ کم وقت لیکن زیادہ شدت کی حامل ہوتی ہے، اور اس تناظر میں چیف آف ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا قیام ایک ناگزیر ضرورت بن چکا تھا جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مخالف بیانیہ اب ایک واضح خطرے کی شکل اختیار کر چکا ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو کچھ وہ شخص چاہتا ہے، وہ کبھی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی علاقائی، لسانی، مذہبی یا سیاسی وابستگی کی نمائندگی نہیں کرتی، بلکہ یونیفارم پہننے کے بعد تمام فوجی صرف ایک مقصد کے لیے متحد ہوتے ہیں: ملک و قوم کا دفاع۔

لیفتیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پاکستان کے ہر خطے، ہر زبان، ہر مذہب اور ہر مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ تنوع ہی قومی قوت کی علامت ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ہمیشہ اسی جذبے سے ادا کرتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایک شخص کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی...

صدرِ مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور ایئر چیف کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی جانب...