مسلح افواج کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر

Date:

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قیادت کو نشانہ بنانے والے ہرگز قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اور فوج کو ایک دوسرے سے دور رکھا جائے، کیونکہ پاک فوج عوام اور دشمنانہ ہندو توا سوچ کے درمیان ایک مضبوط ڈھال کی حیثیت رکھتی ہے۔

پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی آئین میں موجود ہے، لیکن قومی سلامتی پر حملہ آور کسی بھی بیانیے کی اجازت آئین نہیں دیتا۔ ’’پاکستانی فوج کی قیادت کے خلاف کسی بیانیے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘‘، انہوں نے کہا۔

عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ڈی جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا کہ ایک شخص نے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے ترسیلاتِ زر بند کرنے اور عوام کو بجلی کے بل جمع نہ کروانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنے سے آٹھ گنا بڑی فوج کے مقابل کھڑے ہو کر اپنی صلاحیت ثابت کی ہے، مگر کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ مسلح افواج خارجیوں اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کردار ادا نہ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک پاکستان مخالف بیانیے کو منظم طریقے سے فروغ دے رہے ہیں۔ "افغانستان اور بھارت کا سوشل میڈیا اس منفی بیانیے کو بڑھاوا دیتا ہے، اور منٹوں میں جھوٹی مہمات کو وائرل کر دیا جاتا ہے۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی میڈیا مخصوص ٹولے کا سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے، جہاں پاکستانی سیاسی رہنماؤں اور ترجمانوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نورین نیازی کے انٹرویوز اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پریس کانفرنسیں بھارتی میڈیا پر نمایاں طور پر دکھائی جاتی ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بیانیے کو تقویت دینا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مخالف ٹرول نیٹ ورکس اور دشمن ریاستیں اس پروپیگنڈے پر بھاری سرمایہ خرچ کر رہی ہیں تاکہ فوج کے خلاف منظم نفرت کو فروغ دیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...

ذمہ داری دی جائے توہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا...