ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Date:

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا بڑی خوشی سے پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بیانات چلاتا ہے، اور یہ بیانات انہیں پاکستان کی ایک مخصوص سیاسی جماعت کے پلیٹ فارمز سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اس جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے تو واضح نظر آتا ہے کہ کہاں سے ٹویٹ ہوتی ہے اور اسے کون آگے بڑھاتا ہے۔

پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا بھی پاکستان کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ آئین اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے مگر قومی سلامتی اور فوج کے خلاف بیانات کی اجازت نہیں دیتا،

لیفتیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ اگر کسی کا یہ مؤقف ہے کہ فوج سے منسلک ہر شخص غدار ہے تو یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ سے ملیں تو کیا یہ کہنا درست ہوگا کہ وہ طلبہ غدار ہیں؟

ترجمان پاک فوج نے کہا، یہ لوگ کون ہیں اور کس کی زبان بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بعض افراد کا طرزِ گفتگو اور رویہ ذہنی عدم توازن کی علامت بن چکا ہے۔ اسی ذہنیت کے تحت 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا،

مسلح افواج کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مخصوص سیاسی رہنماؤں کی ٹویٹس کو افغان اور بھارتی میڈیا منٹوں میں وائرل کر دیتا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا پاکستان دشمن بیانیے کو بڑھانے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان میڈیا بھی خوارج کے سہولت کار کے طور پر ایسے بیانات کو اچھالتا ہے۔

انہوں نے ایک سیاسی رہنما کے حوالے سے کہا کہ اس کی منطق کے مطابق اگر بھارت حملہ کرتا تو وہ بات چیت کے لیے "کشکول لے کر” چل پڑتا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ یہ وہی فرد ہے جو خارجیوں کے لیے پشاور میں دفتر کھولنے کی بات کرتا تھا اور عوام کو آپریشن کے خلاف اکساتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست سے بڑھ کر کسی شخص کی سیاست یا ذات نہیں ہو سکتی۔ ’’یہ سوچ ایک ذہنی بیماری ہے، جو دہشت گردی، منشیات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، اغوا برائے تاوان اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک عناصر کے ساتھ جڑنے والے ایک خطرناک نیٹ ورک کی طرف اشارہ کرتی ہے۔‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج عوام اور ریاست کے خلاف کسی بھی پروپیگنڈے کو مسترد کرتی ہے اور دشمنانہ بیانیے کا ہر سطح پر جواب دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور...

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...