اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

Date:

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کے اہل خانہ نے ملزم ابوذر کو معاف کردیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کے روبرو ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ عدالت میں دونوں متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایک لڑکی کے بھائی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا جبکہ والدہ کا بیان آن لائن لیا گیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد نے بھی عدالت میں بیان جمع کرایا۔

صلح کے بعد عدالت نے کیس ختم کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پانچ روز قبل سیکرٹریٹ چوک پر ایک گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار دو خواتین ثمرین اور تابندہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔ واقعے کا مقدمہ ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈرائیور ابوذر کو گرفتار کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے پاس شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، اور اس نے اعتراف کیا تھا کہ حادثے سے کچھ دیر قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، جبکہ اس نے غفلت اور تیز رفتاری کے باعث اسکوٹی کو ٹکر ماری۔

حادثے میں جاں بحق تابندہ کے والد غلام مہدی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جج نے ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی میرا دایاں ہاتھ تھی، بیٹوں کی طرح میرا سہارا تھی، میرا ایسا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکاایران میں نظام تبدیل کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا، ٹام براک کا اعتراف

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے...

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار خریدنے کی اجازت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان...

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے...

سیکیورٹی فورسز کاڈیرہ بگٹی میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں...