سیکیورٹی فورسز کاڈیرہ بگٹی میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

Date:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بھارت کے حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں نہ صرف دہشت گرد مارے گئے بلکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جب کہ مزید بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن مہم پوری قوت سے جاری رہے گی اور ملک میں بیرونی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سابق سپریم...

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر منتخب

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا باضابطہ...