پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ سیاسی ماحول میں تمام فریقوں کو ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہوگی، ورنہ اس کے منفی اثرات جمہوریت پر پڑ سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، حالات ایسے ہی رہے تو جمہوریت کو شدید نقصان ہو گا۔ ہماری قیادت جیل میں ہے اور ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے، جو مزید بے یقینی کا باعث بن رہی ہے۔
ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی اہم پریس کانفرنس
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی قسم کا سکیورٹی تھریٹ نہیں ہیں۔ تحریک انصاف مکالمہ چاہتی ہے، 9 مئی کے بعد چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی گفتگو میں کہا کہ مسترد شدہ لوگ یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ ملاقات نہیں ہوگی، جو سراسر زیادتی ہے۔
ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ریاست پاکستان ہر چیز سے مقدم ہے، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ وہ کہتا ہے: میں نہیں تو کچھ نہیں۔


