انڈیگو ایئرلائن کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی

Date:

مختلف معاشی و انتظامی محاذوں پر مشکلات کے بعد بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو میں درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں پروازوں کی منسوخی نے بھارتی ایوی ایشن کے آپریشنل نظام کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق انڈیگو نے ملک بھر میں 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس سے لاکھوں مسافر متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ ڈیوٹی قوانین سے متعلق بدانتظامی، ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی عدم ہم آہنگی نے ایئرلائن کے پورے نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران صرف چند بڑے شہروں میں ہی غیر معمولی تعداد میں پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں:

ممبئی: 104 پروازیں

بنگلورو: 102 پروازیں

حیدرآباد: 92 پروازیں

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو کی وقت پر پرواز کی شرح محض 8.5 فیصد رہ گئی ہے، جو بھارتی ایوی ایشن کی تاریخ کی بدترین کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ انڈیگو بھارتی اندرونِ ملک فضائی آپریشن میں 60 فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر رکھنے والی ایئرلائن ہے، جس کی بڑے پیمانے پر ناکامی نے مسافروں، ایئرپورٹ عملے اور نجی ایئرلائنز کے لیے بھی شدید مسائل پیدا کیے۔

اس صورتحال میں بھارت کی دیگر نجی ایئرلائنز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کو پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بعض پابندیوں کے باعث بھی اضافی اخراجات اور طویل روٹس کا سامنا ہے، جس نے بھارتی ایئرلائنز کی مالی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ اسی طرح بھارتی حکومت کے بنائے گئے نئے پائلٹ قوانین اور کمزور انتظامی اقدامات نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر میں جاری یہ شدید بریک ڈاؤن بھارت کے فضائی نظام کی کمزوریوں اور منصوبہ بندی کے فقدان کو بے نقاب کر رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھارتی ایوی ایشن کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

ترکیہ کا پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام پر غور

پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک اہمیت اور خطے کے استحکام...

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی جاسوسی کا انکشاف،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تہلکہ خیز رپورٹ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی...

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں...