ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Date:

  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں تاریخی اور روحانی رشتہ موجود ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے حرمین شریفین کی حفاظت کا شرف پاکستان کے حصے میں رکھا ہے۔

قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جن قوموں نے علم اور قلم کو چھوڑ دیا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ علم، محنت اور اتحاد سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے۔ ہم دشمن کو چھپ کر نہیں، للکار کر جواب دیتے ہیں،

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی دوسرا گروہ یا فرد اس کا مجاز نہیں۔

انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد رکھیں اور لوگوں کے اندر برداشت، وسعتِ نظر اور اتفاق پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ویسٹ بنگال: بابری مسجد طرز کی تعمیر پر بی جے پی رہنماؤں کی مخالفت اور دھمکیاں

: بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کے علاقے مرشد آباد...

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پر زور

گلگت: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار...

شمالی وزیرستان: خوارج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد سے مدرسے میں دھماکہ، 2 بچے شہید، 8 زخمی

میری علی،شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں...