جادو ٹونے سے نہیں، محنت سے ملک ترقی کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت، اتحاد اور سیاسی استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کوششیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں، اگر افواجِ پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑایا جائے گا تو دنیا پاکستان کا احترام نہیں کرے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم قومی یکجہتی کے بغیر مکمل ترقی ممکن نہیں۔ کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا پھیلایا جائے تو ان کا دفاع حکومت، علما اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں اور افواج کے ہر سپاہی نے بے مثال کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا اور مسلح افواج کی بہادری نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں سیاسی اور عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔

فرقہ واریت کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ آج بھی بعض مکاتبِ فکر کے لوگ مساجد میں ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہوتے ہیں اور شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کئی بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی دوران حراست تفتیش کی ویڈیو وائرل

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی دوران...

قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے کسی ملاقات کاامکان نہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ...