خوبصورت چہرہ،مشین گن جیسےہونٹ: ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Date:

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم کا شاندار اور بااعتماد چہرہ قرار دیا۔

پنسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کیرولائن لیوٹ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ کیرولائن نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز بھی بے مثال ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں اور جب وہ ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پوری اسکرین پر چھا جاتی ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کو ٹی وی پر بولتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا کیونکہ ہماری تمام پالیسیاں بالکل درست ہیں، اسی لیے وہ بے خوف ہو کر دفاع کرتی ہیں۔

ریلی میں موجود شرکاء کیرولائن لیوٹ کے ذکر پر خوب تالیاں بجاتے رہے، جبکہ صدر ٹرمپ مسلسل ان کی کارکردگی، اعتماد اور میڈیا سے نمٹنے کی مہارت کو سراہتے رہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے پریس سیکرٹری کی اس قدر تعریف ان کی مشاورتی ٹیم پر اعتماد کی علامت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت:بابری مسجد طرز کی تعمیر پر بی جے پی رہنماؤں کی مسلمانوں کو کھلی دھمکیاں

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار اور آر ایس...

پاک افغان کشیدگی؛ چین کی خطے میں امن کے لیے اہم سفارتی پیشکش

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے...

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ، متعدد گرفتاریاں

نئی دہلی: بھارت میں جعلی تعلیمی اسناد کا ایک...