نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پر زور

Date:

گلگت: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے دی گئی محکمانہ بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ تعلیم، خصوصاً بنیادی نظام تعلیم، کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے خراب نتائج اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ اس شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے اور غیر ضروری سیاسی مداخلت کی وجہ سے نظام تعلیم متاثر ہو رہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے غریب والدین اپنے بچوں کو بھاری فیسیں ادا کر کے پرائیویٹ سکولوں میں داخل کراتے ہیں۔

انہوں نے اساتذہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معلم کا شعبہ انتہائی مقدس ہے اور اساتذہ معاشرے میں رول ماڈل ہیں، لیکن سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور فیلڈ آفیسرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہئیں اور نظام تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کی تربیت اور کارکردگی کی جانچ کے لیے محکمہ تعلیم کو مؤثر مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنا ہوگا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں چار دانش سکولوں کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ کو معیاری تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے اساتذہ کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پالیسی پر من و عن عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسی بھی استاد کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی سکول عمارتوں کی تعمیر کی بجائے ہیومن ریسورس، یعنی اساتذہ کی فراہمی، پر توجہ دی جائے تاکہ غیر فعال سکولوں کو فعال کیا جا سکے اور تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related