: بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کے علاقے مرشد آباد میں بابری مسجد کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے کھلے عام دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بی جے پی ایم ایل اے رامیشور شرما نے مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی مضبوط بنیاد کھود دی جائے گی اور یہ قبریں بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ بنگال میں بابری مسجد کبھی بنانے نہیں دی جائے گی۔ہندو تنظیم اتسو سمیتی کے صدر چندر شیکھر تیواری نے بھی کہا کہ بابر کے نام سے منسوب مسجد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بابری مسجد کی طرز پر نئی مسجد کے قیام کے لیے کروڑوں روپے کے عطیات جمع کیے جا چکے ہیں۔
ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات بھارتی سیکولرازم کے اصولوں کے منافی ہیں، جبکہ مسلمان اپنے بنیادی حقوق کے لیے مسلسل برسرِ پیکار ہیں۔


