لندن ہائی کورٹ نے یوٹیوبر عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کو بدنام کرنے کے الزام میں ذمہ دار قرار دیا ہے۔ عادل راجہ نے ہائیکورٹ کے حکم کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں 9 اکتوبر 2025 کو راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عادل راجہ نے بتایا کہ 14 اور 29 جون 2022 کے درمیان انہوں نے راشد نصیر کے خلاف متعدد ہتک آمیز الزامات لگائے، جن کے پاس دفاع نہیں تھا۔ انہوں نے مکمل فیصلے کا لنک بھی شائع کیا۔

عدالت نے عادل راجہ کو ہرجانے کی مد میں 22 دسمبر تک 50 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے اور عدالتی اخراجات کے طور پر 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔


