صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

Date:

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں، جبکہ یہ اموات گزشتہ چار روز کے دوران رپورٹ ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لورالائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ چکی ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی ہدایت پر کوئٹہ سے ادویات بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق ایک سرکاری اسکول کو عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق کے قریب

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سابق سپریم...

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر منتخب

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا باضابطہ...