سڈنی: بونڈی بیچ فائرنگ،ملزمان کی شناخت سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں

Date:

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر پیش آنے والے ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آ گئی ہیں، تاہم پولیس نے تاحال باضابطہ طور پر تمام تفصیلات جاری نہیں کیں۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث دو مسلح افراد میں سے ایک حملہ آور پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کے پس منظر، روابط اور حملے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کی ابتدائی شناخت مقامی سطح پر ہو چکی ہے اور تفتیشی ادارے اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا واقعہ کسی منظم نیٹ ورک یا انتہا پسند نظریے سے جڑا ہوا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کو دہشت گردی کے زاویے سے دیکھا جا رہا ہے، خصوصاً اس لیے کہ فائرنگ یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی ملزمان کے نام اور مکمل شناخت عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ اس دوران سڈنی سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ یہودی عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک بار پھر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق بونڈی بیچ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ادھر کچھ میڈیا ذرائع ایک ملزم کی شناخت نویّد اکرم  کے نام سے کر رہے ہیں،جو 24 سالہ ہے اور سڈنی کے جنوب مغربی علاقے بونی ریگ کا رہائشی ہے۔ اس شخص کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے

پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقاتی عمل جاری ہے تاکہ حملے کے محرکات، پس منظر اور ممکنہ دہشت گردی کے زاویے کی مکمل وضاحت ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھاٹی گیٹ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی چوک میں...

افغان سرزمین دہشتگردی کا مرکز بننے کا خدشہ، خطے کے امن کو خطرات لاحق

ماہرین اور عالمی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی...

ایران پر حملہ ،پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر...