سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردہلاک

Date:

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقوں میں کسی بھی دیگر خارجی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھاٹی گیٹ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی چوک میں...

افغان سرزمین دہشتگردی کا مرکز بننے کا خدشہ، خطے کے امن کو خطرات لاحق

ماہرین اور عالمی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی...

ایران پر حملہ ،پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر...