بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی شرانگیزی کا ایک بار پھر انکشاف

Date:

بھارتی خفیہ ایجنسی را  کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور منظم سازشوں میں ملوث ہونے کا ایک مرتبہ پھر پردہ فاش ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانیت سوز پالیسیوں پر گامزن مودی حکومت کی سرپرستی میں بلوچستان کے خلاف نئی سازشیں کی جا رہی ہیں، جن میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک اور فتنہ الہندوستان کے عناصر سرگرم پائے گئے ہیں۔

تحقیقات کے دوران پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ’’پیج 3 نیوز تھائی‘‘ کے نام سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے بھارت سے کنٹرول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی شناخت کے ذریعے غدارِ وطن میر یار بلوچ کے نام پر بارہا پیغام رسانی اور منفی مہم چلانے میں استعمال کیا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ سے میر یار بلوچ کے نام پر من گھڑت دعوے، تاریخی حقائق میں تحریف اور بھارتی ایجنڈے کی تشہیر مسلسل کی جا رہی ہے، جبکہ بلوچ شناخت کو منظم سازش کے تحت دہشتگردی کے فروغ کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں بین الاقوامی سامعین کو گمراہ کرنے کے لیے اسی جعلی اکاؤنٹ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ایک طویل پیغام جاری کیا گیا، جو درحقیقت را کی جانب سے تیار کردہ بلوچستان مخالف بیانیے کا حصہ تھا۔ تھائی سماجی ایپ ایکس کے مطابق یہ اکاؤنٹ بھارت سے تھائی لینڈ کے وی پی این کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم اور شرپسند عناصر کی سرپرستی نے بھارت کے مذموم عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ بھارتی ایما پر بلوچستان میں بدامنی اور دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد دنیا کے سامنے آ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل 11 کے شیڈول اور فارمیٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں...

ہالی ووڈ ڈائریکٹر روب رائنر اور اہلیہ کے قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار...

کیرئیر کے عروج پر ڈپریشن کا سامنا رہا، ثانیہ مرزا کا انکشاف

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف...

راکھی ساونت کا مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک تقریب کے دوران...