لیہ: سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق، اہلِ علاقہ کا شدید احتجاج

Date:

لیہ کے علاقے بستی ککڑ والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سیوریج کے کھلے گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث سیوریج کے گڑھے میں جا گرا۔

بچے کے والد نے بتایا کہ علاقے میں سیوریج کا باقاعدہ نظام موجود نہیں، جس کے باعث مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کے گڑھے بنا رکھے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے انتظامیہ کو متعدد بار درخواستیں دی گئیں مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق کھلے سیوریج گڑھے بچوں اور دیگر شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ اور جاں بحق بچے کے والد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور علاقے میں سیوریج کا مؤثر نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل 11 کے شیڈول اور فارمیٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں...

ہالی ووڈ ڈائریکٹر روب رائنر اور اہلیہ کے قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار...

کیرئیر کے عروج پر ڈپریشن کا سامنا رہا، ثانیہ مرزا کا انکشاف

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف...

راکھی ساونت کا مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک تقریب کے دوران...