ہالی ووڈ ڈائریکٹر روب رائنر اور اہلیہ کے قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

Date:

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر کے قتل کے الزام میں ان کے بیٹے نک رائنر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی ضمانت 40 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ روب رائنر اور ان کی اہلیہ کو لاس اینجلس میں واقع ان کے گھر میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، جب کہ دونوں کی لاشیں گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روب رائنر کے قتل پر طنزیہ بیان دے کر مبصرین کو حیران کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روب رائنر کبھی ایک باصلاحیت فلم ڈائریکٹر اور کامیڈی اسٹار ہوا کرتے تھے، تاہم انہیں ’’ٹرمپ ڈیرینجمنٹ سنڈروم‘‘ لاحق تھا، جو ان کی موت کا سبب بنا۔

واضح رہے کہ روب رائنر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھلے ناقد اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بڑے ڈونر سمجھے جاتے تھے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ریپبلکن کانگریس مین تھامس میسی نے صدر کے بیان کو نامناسب اور بے ادبانہ قرار دیا، جب کہ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک بیمار آدمی ہیں۔

واقعے نے نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ امریکی سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی گہری تشویش پیدا کر دی ہے، جب کہ روب رائنر اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھاٹی گیٹ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی چوک میں...

افغان سرزمین دہشتگردی کا مرکز بننے کا خدشہ، خطے کے امن کو خطرات لاحق

ماہرین اور عالمی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی...

ایران پر حملہ ،پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر...