سڈنی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق مزید شواہد منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کے لیے رابطہ کیا ہے، جسے سڈنی حملے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سڈنی دہشت گردی واقعے میں ملوث ایک دہشت گرد کے قریبی دوست نے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے۔ دوست کے مطابق دہشت گرد نوید کے والد بھارتی شہری جبکہ والدہ اطالوی نژاد ہیں۔
ان حقائق کے سامنے آنے کے بعد یہ تاثر مزید مضبوط ہو رہا ہے کہ سڈنی دہشت گردی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں۔
مبصرین کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں کا بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطہ اس معاملے کی سنگینی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ممکنہ اثرات کی واضح علامت ہے۔
تحقیقاتی عمل جاری ہے جبکہ آسٹریلوی حکام نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔


