سندھ کابینہ کے اہم فیصلے، پبلک ٹرانسپورٹ اور تھرکول ریلوے منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری

Date:

سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کے لیے 96 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں تھرکول ریلوے لائن منصوبے کے لیے بھی 5 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جس کے ذریعے تھر کا کوئلہ کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں تک منتقل کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یہ ریلوے منصوبہ سندھ حکومت اور وزارت ریلوے کے درمیان 50،50 فیصد شراکت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے صوبے میں توانائی اور صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا۔

کابینہ اجلاس میں کراچی میں آئی ٹی ٹاور کے قیام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ آئی ٹی ٹاور کے لیے ایک نجی کمپنی کی تاریخی عمارت کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جس کی خریداری سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 رنگا...

پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل، بولی 23 دسمبر کو پیش کی جائے گی

قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی...

مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے کا واقعہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت

بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ایک مسلمان...

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، کشمیر نہ کبھی بھارت کا تھا نہ ہوگا

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے...