بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد

Date:

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 رنگا رنگ، منظم اور شاندار تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ریلی کے دوران آف روڈ چیلنج مقابلے نہایت سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور رہے، جس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

ریلی میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں شریک ڈرائیورز نے غیر معمولی مہارت، تیز رفتاری اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے ریلی میں حصہ لیا، جن میں دو خواتین ریسرز کی شرکت بھی قابلِ توجہ رہی۔ مقابلے سخت اور تکنیکی چیلنجز سے بھرپور تھے، جس سے مقابلے کا معیار مزید بلند نظر آیا۔

اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

ریلی کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جن کی بدولت ایونٹ نہایت پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 نے نہ صرف بلوچستان میں موٹر اسپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ علاقے کی مثبت شناخت اجاگر کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے میں بھی نمایاں اہمیت حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

طالبان حکومت کو سفارتی محاذ پر ایک اور بڑا دھچکا، آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

طالبان حکومت کی غیر جمہوری، آمرانہ اور پرتشدد پالیسیوں...

ایران کے وزیر داخلہ پر امریکہ نے پابندی عائد کردی

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق امریکی...

ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشتگرد تنظیمیں قراردے دیا

اپنے ایک بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ...