خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے سمر زون کے اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں یکم جنوری سے 15 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی جو 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ ونٹر زون میں وہ تمام علاقے شامل ہیں جہاں سردیوں کے دوران شدید برف باری ہوتی ہے اور درجۂ حرارت انتہائی کم سطح تک گر جاتا ہے۔
محکمہ تعلیم نے والدین، اساتذہ اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفری سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے۔


