بلوچستان کی ترقی کے سفر کا نیا باب بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹوبھرپور انداز سے جاری

Date:

بلوچستان کی ترقی کے سفر کا نیا باب بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بھرپور انداز سے جاری ہے۔ حکومت بلوچستان کا یہ خصوصی ترقیاتی پروگرام صوبے میں پائیدار ترقی کا مؤثر ذریعہ بن رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بی ایس ڈی آئی کے تحت جنوبی بلوچستان کے پانچ اضلاع کیچ، خاران، واشک، چاغی اور پنجگور میں 137 منصوبوں کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت 13 منصوبے تکمیل پا چکے ہیں۔

خاران کی یونین کونسل مسکان، قلات اور کلی مبارک شلتاک میں دو جنازہ گاہوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ضلع واشک کے آر ایچ سی ناگ میں جدید سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

واشک کے 10 رجسٹرڈ مدارس میں سولر سسٹمز کی تنصیب سے توانائی بحران میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ واشک میں 40 سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں جن سے عوامی سہولت اور سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا بنیادی مقصد صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ حکومت بلوچستان کے مطابق یہ پروگرام صوبے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ عیدجوانوں کے ساتھ منائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی...

ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے کہا ہےکہ یہ...

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

عید الفطر پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں...

ایران جنگ کے باوجود متحد ہے اور دشمن اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے،مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے...