پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ کریئیٹر تیمور اکبر، جنہیں مداح تیموری کے نام سے جانتے ہیں، نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال 16 جنوری 2026 کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے اپنی منگنی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جو کلاسک اور اولڈ سکول انداز کی حامل تھی۔ ویڈیو میں حنا آفریدی بٹر یلو شلوار قمیض میں دلکش نظر آئیں، جبکہ تیمور اکبر نے سفید شرٹ میں سادہ مگر اسٹائلش لک مکمل کیا۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا بسم اللّٰہ کی جائےجس نے اس خوبصورت آغاز کو اور بھی خاص بنا دیا۔


