محسن نقوی کا بڑا اعلان،انڈر نائنٹین ٹیم کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام

Date:

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی فاتح پاکستان ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

پی سی بی چیئرمین نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے بعد فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کی بہترین حکمت عملی اور غیر معمولی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اور سمیر منہاس کی بیٹنگ خاص طور پر قابل تعریف رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے فتح دلائی، اور یہ جیت شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔

پی سی بی کے رائزنگ اسٹارز پروگرام میں کی جانے والی سرمایہ کاری آج شاندار جیت کی صورت میں سامنے آئی، جو قابل تحسین ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا واشنگٹن کے لیے پیغام،عراقچی کا طیارہ تہران کے بجائے صحرائےطبس سے کیوں گزرا؟

ایرانی غیر سرکاری نیوز ویب سائٹس کے مطابق ایرانی...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں 4 اور 5 فروری 2026 کو...

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات نئی بلندیوں پر، 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی...