اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی، ایران نے بھی جارحیت کا خدشہ ظاہر کردیا

Date:

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے اپنے تازہ بیان میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ہر وقت دشمنوں کے خلاف کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر حملوں سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ وقت گزرنے کے ساتھ وسیع ہوتی گئی، جس میں یمن اور ایران سمیت دیگر فریق بھی شامل ہو چکے ہیں۔ زمیر کے مطابق اسرائیل جہاں اور جب ضروری سمجھے گا، دشمن کے خلاف اقدام کرے گا۔

آرمی چیف نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل مخالف عناصر کو مالی اور عسکری مدد فراہم کرتا رہا ہے اور اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کے پیچھے بھی ایران کا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ملاقات میں ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے گفتگو کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی دوبارہ تعمیر اور توسیع پر گہری تشویش لاحق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی میں تصادم،10 افراد ہلاک 6 زخمی

بلوچستان کے ضلع چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر...

محسن نقوی کا بڑا اعلان،انڈر نائنٹین ٹیم کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19...

ایران ماہانہ تین ہزار راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین

امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی کی ایک...

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں منشیات کے خلاف...