انڈر 19 ایشیا کپ فائنل،پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دےدی

Date:

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پہلی بار ایشیائی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔ اوپنر سمیر منہاس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی یادگار اننگ کھیلی۔ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 جبکہ حمزہ ظہور نے 18 رنز کا اضافہ کیا۔

جواب میں بھارت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 23 اوورز میں بھارت کا سکور 120 پر 8 وکٹیں ہو چکا تھا اور اسے جیت کے لیے مزید 228 رنز درکار تھے۔

پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن نے مؤثر بولنگ کرتے ہوئے کھلان پٹیل اور ہنیل پٹیل کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ عبدل سبحان نے بھی سخت لائن اور لینتھ برقرار رکھتے ہوئے بھارتی بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ فیلڈنگ کے دوران لانگ آف پر دونوں کیچز نے پاکستان کی گرفت مضبوط کی۔

میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر اور ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لمحے میں بھی کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا، جس نے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔

واضح رہے کہ 2012 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپیئن قرار پائے تھے، تاہم پاکستان پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح بن کر اُبھرا ہے۔ پاکستان اس سے قبل دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی میں تصادم،10 افراد ہلاک 6 زخمی

بلوچستان کے ضلع چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر...

محسن نقوی کا بڑا اعلان،انڈر نائنٹین ٹیم کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19...

ایران ماہانہ تین ہزار راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین

امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی کی ایک...

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں منشیات کے خلاف...