غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی ایئر اینڈ اسپیس فورسز کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں ڈرونز، بیلسٹک میزائلوں اور فضائی دفاعی یونٹس کی مربوط نقل و حرکت شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے غیر معمولی سگنلز اور فورسز کی مشکوک مشقوں نے مغربی انٹیلی جنس اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مغربی خفیہ ایجنسیاں ان سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہی ہیں تاکہ ممکنہ خطرات اور خطے میں بدلتی ہوئی عسکری صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی نقل و حرکت مستقبل میں کسی بڑے عسکری اقدام یا صلاحیت کے مظاہرے کی جانب اشارہ ہوسکتی ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس سلسلے میں کسی بھی فریق نے تاحال باضابطہ موقف جاری نہیں کیا۔


