صدر آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صدر مملکت نے بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؒ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؒ کے روضوں پر حاضری دی۔

روضۂ کاظمیہ میں صدر مملکت نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمی امن اور اسلامی ممالک کی خوشحالی کے لیے دعا کی اور زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ انہوں نے ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اور اسلامی فقہ، علم اور رواداری کے فروغ میں امام ابو حنیفہؒ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے مختلف مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں کیں اور زیاراتِ مقدسہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ دورہ صدر مملکت کے بین المذاہب ہم آہنگی، اسلامی ورثے سے وابستگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دشمن کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں ، اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے ایک بار پھر...

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی...

حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کب ہوگی تاریخ بھی بتادی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ...

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد...