فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، اعلیٰ سعودی اعزاز سے بھی نوازا گیا

Date:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور عسکری تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتِ حال شامل تھی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری شاہی فرمان کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز شاہ عبدالعزیز میڈل (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ان کی نمایاں عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے فروغ میں مرکزی کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک وژن اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی قیادت اور خادمِ حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعزاز کو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔شاہ عبدالعزیز میڈل کا اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات اور دفاعی و اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے صوبہ ہرمزگان کی فضاؤں میں بادلوں نے ایران کے نقشے کی شکل بنا لی

ایران کے صوبہ ہرمزگان کے آسمان پر ایک دلکش...

بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

بلوچستان میں قیامِ امن کی جانب ایک بڑی پیش...

فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

بلوچستان میں نام نہاد لاپتہ افراد کے بیانیے کی...