پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات

Date:

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹیم کے نظم و ضبط، باہمی تعاون اور جرات مندانہ کھیل کو سراہا اور اس کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی جاری رکھنے اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھتے ہوئے میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں اور ان کی توانائی، صلاحیت اور کردار قومی ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اس موقع پر حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے ان کے حوصلے کو بڑھائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Iran کا سعودی عرب کے Prince Sultan Air Base کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Khatam al-Anbiya Central Headquarters کے ترجمان نے دعویٰ کیا...

Gohar Rasheed کی مداحوں سے اپیل، طواف کے دوران ویڈیو بنانے سے گریز کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار Gohar...