اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Date:

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق پنجگور سے تربت تک منشیات منتقل کیے جانے کی خفیہ اطلاع پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کی گئی، جس کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 99 کلوگرام آئس، 50 کلوگرام افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو پلاسٹک کے کینز میں منشیات چھپا رکھی تھی۔

فورس نے موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور اسے بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلسل نگرانی، بروقت خفیہ معلومات اور مؤثر کارروائیوں کے باعث اے این ایف ملک میں منشیات کی ترسیل کی کوششیں ناکام بنا رہی ہے۔ حالیہ کارروائی منشیات کے خلاف اے این ایف کے فرنٹ لائن کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا واشنگٹن کے لیے پیغام،عراقچی کا طیارہ تہران کے بجائے صحرائےطبس سے کیوں گزرا؟

ایرانی غیر سرکاری نیوز ویب سائٹس کے مطابق ایرانی...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں 4 اور 5 فروری 2026 کو...

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات نئی بلندیوں پر، 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی...