بنگلہ دیش میں بھارتی مداخلت اور مبینہ سرپرستی کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی

Date:

بنگلہ دیش میں بھارتی مداخلت اور مبینہ سرپرستی کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی ہے، مختلف شہروں میں مظاہرین نے بھارت کے کردار پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین بھارتی سرحد کے قریب پہنچ گئے اور بنگلہ دیش کی جانب سے پیٹراپول کے قریب ’’نو مینز لینڈ‘‘ میں داخل ہوکر بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔

بنگلہ دیش اور بھارت کے سب سے بڑے زمینی راستے پیٹراپول پر احتجاج کے باعث سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔

بھارت پر الزام ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں عدم استحکام پھیلانے اور اپنی اتحادی شیخ حسینہ واجد کی پشت پناہی کے ذریعے ریاستی مداخلت کر رہا ہے۔نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بنگلہ دیش کے علاقے بیناپول میں بھارتی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا، جبکہ چٹاگانگ میں بھارت کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے عثمان ہادی پر حملے میں مبینہ ملوث افراد کو بھارت سے حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ خطے میں انتشار، ریاستی دہشت گردی اور اندرونی مداخلت بھارت کی پرانی حکمت عملی رہی ہے۔

عوامی حلقوں میں یہ تاثر مضبوط ہے کہ بھارتی قیادت قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے اور بنگلہ دیش کے عوام وزیراعظم نریندر مودی کی مبینہ سازشوں کے خلاف میدان میں نکل آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دشمن کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں ، اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے ایک بار پھر...

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی...

صدر آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت...

حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کب ہوگی تاریخ بھی بتادی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ...