پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

Date:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

شادی سے قبل مہندی اور مایوں کی رنگا رنگ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کر کے خوشیوں میں اضافہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سدرا نواز کی شادی کی مرکزی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں سجائی گئی۔ اس موقع پر سدرا نواز نے کہا کہ ان کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے،

وہ اس مرحلے پر خوش ہیں اور سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ولیمے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی جس میں ان کی ساتھی کھلاڑی بھی شرکت کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related