عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو135 ارب روپے میں خریدلیا

Date:

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ادارے کے 75 فیصد حصص حاصل کر لیے۔

اس مرحلے میں لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ نجکاری کے عمل کے دوران پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے جبکہ ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی تھی، جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے اس مرحلے میں 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔

دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے اپنی بولی بڑھا کر 120.25 ارب روپے کر دی، جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی پیش کی۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کے مطابق قومی ائیرلائن کی نجکاری حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ادارے کو فروخت کرنا نہیں بلکہ اسے مالی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پی آئی اے کو ماضی کی طرح بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بولی سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیرلائن کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق ادائیگی کا طریقہ کار اس طرح ہوگا کہ دو تہائی رقم ابتدائی مرحلے میں جبکہ ایک تہائی بعد میں ادا کی جا سکے گی، جب کہ بولی جیتنے والوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ بولی کے بعد مزید دو فریقین کو بھی اپنے ساتھ شامل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related