ایرانی پاسداران انقلاب فورسز کا خلیج میں ایندھن سمگلنگ کرنے والا جہاز ضبط کرنے کا دعویٰ

Date:

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج کے علاقے میں سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے، جس میں چار ملین لیٹر ایندھن موجود تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی بدھ کے روز عمل میں لائی گئی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی فورسز نے جہاز کو اس وقت روکا جب وہ ایرانی علاقائی پانیوں سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز پر سوار تمام 16 افراد غیر ملکی شہری ہیں اور واقعے کو مزید تفتیش کے لیے عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ایرانی فوج اور سیکیورٹی ادارے اس سے قبل بھی خلیج کے خطے میں ایسے جہازوں کو پکڑنے کے دعوے کرتے رہے ہیں جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ایندھن منتقل کر رہے ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں کم ترین سطح پر ہونے کے باعث ایندھن کی اسمگلنگ ایک منافع بخش کاروبار بن چکی ہے، جس کے سبب پڑوسی ممالک کی جانب غیر قانونی ترسیل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد...

پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر برطانیہ میں قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر احتساب...

لیبیا کےآرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد فضائی حادثے میں جاں بحق

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی میں فضائی حادثے کے...