وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ایک اہم اجلاس میں حکومت سے بات چیت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اتحاد آئینی اور جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے اور شفاف انتخابات، متفقہ الیکشن کمشنر کی تقرری اور قانون کی حکمرانی جیسے اہم امور پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی و معاشی بحران، امن و امان کی صورتحال اور عوام میں پھیلتی مایوسی کے خاتمے کے لیے ایک نئے میثاق کی اشد ضرورت ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے یہ ذمہ داری بھی قبول کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے اس نئے میثاق پر دستخط کرائے گی۔


