پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر پر برطانیہ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق حملہ کیمبرج میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں 25 سے 30 سال کی عمر کے ایک شخص نے ان پر تشدد کیا اور مسلسل چہرے پر مکے مارے۔
حملے کے نتیجے میں بیرسٹر شہزاد اکبر کی ناک اور جبڑا فریکچر ہو گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ حملے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔


