گلگت بلتستان کی شان،ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بی ایم ٹی بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب

Date:

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ کی باوقار پاسنگ آؤٹ پریڈ این ایل آئی سینٹر بونجی میں منعقد ہوئی، جس میں عسکری نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور جوش و جذبے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

تقریب میں 21ویں بیچ کے مجموعی طور پر 901 جوانوں نے اپنی بنیادی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کر کے پاس آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان تھے، جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنے خطاب میں فورس کمانڈر نے کہا کہ گلگت اسکاؤٹس، ناردرن اسکاؤٹس اور قراقرم اسکاؤٹس نے ہمیشہ جرات، بہادری اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں اور ناردرن لائٹ انفنٹری کی قربانیاں قومی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔

فورس کمانڈر کی بی نے کہا کہ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر کارگل کے محاذ تک ناردرن لائٹ انفنٹری کے جری سپاہیوں نے دشمن کے سامنے فولادی عزم اور بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی این ایل آئی کے جوانوں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان سپاہی مستقبل میں بھی وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تقریب میں فوجی افسران، جوانوں کے اہلِ خانہ اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کئی برسوں بعد2025 میں دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا: دی ڈپلومیٹ

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو ایک بار...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد دی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ...

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد...

ایرانی پاسداران انقلاب فورسز کا خلیج میں ایندھن سمگلنگ کرنے والا جہاز ضبط کرنے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج کے علاقے میں...