میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن شائقین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ رہا، جب میچ دیکھنے کے لیے 93,442 افراد گراؤنڈ میں موجود تھے، جو 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں موجود 93,013 شائقین سے بھی زیادہ ہیں، جس سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
گیم کے حوالے سے، پہلے دن آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس ابتدائی دن نے نہ صرف شائقین کو سنسنی خیز مقابلہ پیش کیا بلکہ ریکارڈ تعداد میں مداحوں کی موجودگی نے میچ کو تاریخی اور یادگار بنا دیا۔


