بالی وڈ کے سینئر ڈائریکٹر راکیش روشن اپنے بھتیجے ایشان روشن کی شادی کی تقریب میں خواجہ سرا سے الجھ پڑے، جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی میں راکیش روشن کے بھتیجے کی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں راکیش روشن بھی موجود تھے۔ خوشیوں سے بھرے ماحول میں اچانک تناؤ پیدا ہوا جب راکیش روشن اور ایک خواجہ سرا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بحث و تکرار میں مصروف ہیں اور اپنے موقف کا دفاع کر رہے ہیں، جس سے تقریب کے خوشگوار ماحول پر اثر پڑا۔
راکیش روشن کے بھتیجے کی شادی میں خواجہ سرا سے جھڑپ، وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
Date:


