اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تین رکنی بینچ جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل تھے، نے کیس کی سماعت کی اور جسٹس محمد علی مظہر نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ مرحوم کوٹے کے تحت ملازمت سے متعلق جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں، انہیں دوبارہ کھولا نہیں جا سکتا۔


